سرگودھا کے بازاروں میں چنگ چی رکشاؤں کا رش،ٹریفک نظام درہم برہم

سرگودھا (بیورو چیف) عید کی آمد کیساتھ ہی بازاروں میں چنگ چی رکشائوں کا رش حد سے تجاوز کرگیا جس کے باعث ہر بازار میں ٹریفک کے نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ٹریفک پولیس کا عملہ صرف مین شاہرائوں پر ناکے لگا کر اپنی مبینہ دیہاڑیوں کیساتھ ساتھ چالان کرنے میں مصروف ہے جس سے شہر میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر جام ہوتا جارہا ہے دکانداروں کو تجاوزات کی آڑ میں نشانہ بناکر بازار تو کھلے کردیئے گئے مگر چنگ چی رکشائوں کو کھلی اجازت دیدی گئی ہے کہ وہ جس مرضی چاہیں بازار میں سٹینڈ بنالیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں سرگودھا کے تمام بازار میں چنگ چی رکشے لائن میں کھڑے ہونے کی بجائے ساتھ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے دوسری طرف ٹریفک پولیس کے عملہ کا کہنا ہے کہ جب تک سرگودھا کی آبادی کے لحاظ سے نفری میسر نہیں آئیگی اس وقت تک شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہوگا شہریوں کا کہنا ہے کہ مین شاہرائوں پر بازار میں داخل ہونیوالے راستوں پر اگر ٹریفک کا عملہ کھڑا ہوجائے اور کسی بھی رکشے کو بازاروں داخل نہ ہونے دیا جائے تو ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں