ڈھڈی والہ میں جعلی شہد تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈھڈی والا میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی شہد تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا۔ بھاری مقدار میں جعلی شہد اور مشینری قبضہ میں لیکر مالک کو حوالہ پولیس کر دیا’ایڈیشنل فور سیفٹی آفیسر نعمان کو اطلاع ملی تھی کہ ڈھڈی والا فیصل چوک میں بعض افراد نے جعلی شہد تیار کرنیوالا یونٹ بنا رکھا ہے۔ جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مالک مہر خان کو قابو کر کے بھاری مقدار میں جعلی شہد برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں