خواتین نے صفائی کے بہانے اوورسیز پاکستانی کا گھر لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ سہگل سٹی ایلیٹ بلاک میں لاکھوں مالیت کی چوری کی واردات۔ گھر کی صفائی کے بہانے داخل ہونے والی خواتین نے اوورسیز پاکستانی کو لوٹ لیا۔ سادہ لوح خواتین کو بہلا پھسلا کر گھر میں داخل ہونے والی چورنیاں متحرک، گھر سے 7000یوروز، پاکستانی 4لاکھ، دو عدد مہنگی گھڑیاں اور زیورات غائب، گھریلو ملازمہ بن کر لوٹنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول، خواتین گھر کے باہر کھڑی مکان مالکن کو گھر کی صفائی کیلئے مناتی رہی۔ گھر کی گرائونڈ فلور کی صفائی کے دوران پہلے پورشن سے نقدی کا صفایا کر دیا۔متاثرہ اوورسیز پاکستانی عاطر مقصود نے مقدمہ کیلئے تھانہ صدر میں درخواست دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں