ایم کیو ایم حکومت سے ناراض

اسلام آباد (بیوروچیف) ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے ناراضی کا اشارہ دیتے ہوئے حکومت سے علیحدہ ہونے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دیا ہے ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما امین الحق نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ اجلاس میں اپوزیشن نشستوں پر بیٹھا جائے یا پھر آزاد حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی جائے گی۔ ایم کیو ایم وفاق میں جیتنے والی کم وبیش ہر حکومت میں کابینہ میں شامل رہی جن میں خود امین الحق بھی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں