پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چنیوٹ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ ڈاکٹر قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھوانہ کے وگھ روڈ پر واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اوردودھ میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ اور حفظان صحت کے اصولو ں کی خلاف ورزی پر ملک کولیکشن سنٹر سیل جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ترمیم شدہ 2016 کے تحت تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کرا دیاگیا۔علاوہ ازیں 2300 لیٹر ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کو موقع پر ضائع کرادیا گیا۔دو کریانہ سٹورز کو گٹکا فروخت پر 20،000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ملاوٹی اور مضر صحت اشیا کی خریدو فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں