مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،اے سی کمالیہ اقرا ناصر

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی ہدایت پرماہِ رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔تفصیلا ت کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل بھر کی دوکا نوں اور کاروباری مراکز کی انسپکشن کیئں اور گرانفروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے .اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی اور خوراک کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ روزمرہ اشیا کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ، اور خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں