پنجا ب فوڈ اتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کا غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اورممنوع چائنیز سالٹ برآمد کر کے موقع پر تلف کرا دیا گیا۔دکانداروں کے خلاف قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت 73000 کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ برآمد کیا گیاچائنیز سالٹ اور 8کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو بھی تلف کر دیا گیا۔مزید برآں ایک ریستوران کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی،میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی اور صفائی کے ناقص حالات پر 15000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران 38 دودھ بردار گاڑیوں میں 6000 لیٹر دودھ کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا گیااور دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے4 دودھ بردار گاڑیوں کو 10500 روپے کے جرمانے عائد کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں