صفدر آباد کے بازار قصاباں میں تجاوزات ختم نہ کرائی جاسکیں

صفدرآباد(نامہ نگار)گوشت مارکیٹ میں بدستور انکروچمنٹ جاری،انتظامیہ بے بس ہو گئی۔گوشت فروشوں کے پھٹے بازار کی حدود میں لگ گئے ،آمدورفت متاثر،خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بازار میںموٹر سائیکلوں کا رش ،پیدل چلنا دشوار ہو گیا۔تل دھرنے کو جگہ نہیں ملتی بازار میںدکانوں کے دونوں طرف گوشت اور سبزی والوں کی انکروچمنٹ بڑھ گئی۔عوام مجبور ہو کر رہ گئے۔کہاں چلی گئی انتظامیہ؟تاجر چھا گئے خریدار پس کر رہ گئے۔ملازموںکا رعب بھی ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔اونٹ کسی کل بیٹھ نہیںرہا۔اس کا واحد حل یہی ہے کہ بلدیہ اس بازار میں دکانوں کے دونوں جانب فٹ پاتھ تعمیر کر ے جوکہ کم از کم چار فٹ تک ہواور دکانداروں کو کہا جائے کہ فٹ پاتھ پر کوئی انکروچمنٹ نہ کرے۔یہ کام تبھی ہو سکتا ہے جب عملہ ٹرینڈ ہو اناڑی لوگ اس قسم کا کام نہیںکر سکتے،،،اندھا کیا جانے بسنت کی بہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں