منڈی صادق گنج میں شجرکاری کے حوالے سے چلائی گئیں تمام مہمیں ناکام

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گزشتہ برس کی شجر کاری کی تمام مہمیں ناکام۔شہر کے تمام روڈز کے اطراف اوربمرکزی مقامات پر سرکاری اراضی موجود لیکن کہیں بھی گرین بیلٹ نہ بنایا جا سکا ۔ شہر میں گزشتہ برس وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر ایک سے زائد بار شجر کاری کی مہم چلائی گئی لیکن ان کے نتائج بالکل صفر ہی رہے شہر میں کسی بھی جگہ پر ان شجرکاری مہموں کے لگائے گئے پودے تو بارآور نہ ہو سکے البتہ شجرکاری کی ان ناکام مہموں کی مد میں لاکھوں روپے ڈکار لئے گئے ایک مہم میں ضلع کونسل کونسل کی جانب سے باقاعدہ شجرکاری کے لئے ٹھیکیدار بھیجا گیا تھا جس نے تمام مین روڈز کے اردگرد شجرکاری کا صرف فوٹو سیشن کیا اور بل پاس کرانے کے بعد غائب ہو گیا ان تمام شجرکاری کی ناکام مہموں کے بعد صورت حال یہ ہے کہ شہر کے تمام مین روڈز سمیت کہیں کوئی ایک درخت موجود نہیں ہے شہر میں تمام مین روڈز کے اطراف اور اندرون شہر مختلف مقامات میں سرکاری اراضی موجود ہونے کے باوجود کہیں گرین بیلٹ نہ بنایا جا سکا گزشتہ سال کی شجر کاری کی مہموں پر لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ان کے نتیجے میں کہیں کوئی ایک درخت موجود نہیں ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ موثر شجرکاری کی ہدایات کی جائیں اور جہاں جہاں شہر میں سرکاری اراضی موجود ہے وہاں گرین بیلٹ بنائے جائیں تا کہ اندرون شہر اور روڈز کے اطراف کا ماحول خوبصورت اور سرسبز ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں