اخراجات میں کمی کیلئے14ہزار ملازمتیں ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(بیو رو چیف )ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210کروڑ سے 360کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1لاکھ 5ہزار 770سے گھٹ کر 91ہزار 936 رہ جائے گی۔ یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی نے لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں