دو منشیات فروشوں کو عمر قید وجرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن منیر حسین گل نے تھانہ ٹھیکری والا کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو عمر قید اور مجموعی طور پر 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کیمطابق تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مجرمان رمضان اور محمد حسن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 64کلو 660گرام چرس برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر دونوں منشیات فروشوں کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں