دبئی سفری پابندی اور ملک بدری کے نئے قوانین متعارف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے۔ذرائع کے مطابق دبئی نے ملک بدری کے فیصلوں اور سفری پابندی کے احکامات کے نفاذ کو ہموار کرنے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے دبئی نے 2007کی قرارداد نمبر 7کی جگہ پر 2025کی قرارداد نمبر 1متعارف کرائی ہے جس کا مقصد ان قانونی سقموں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنیوالے افراد اٹھاتے ہیں۔نئی قرارداد میں سب سے اہم دفعات میں سے ایک آرٹیکل 12ہے، جسے حل اور منسوخی شق کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پچھلے قوانین سے متصادم کوئی بھی ضابطہ منسوخ ہو جائے گا جس سے ملک بدری اور سفری پابندی کے احکامات کے نفاذ کے لیے ایک متحد اور شفاف طریقہ کار قائم ہوگا۔حالیہ برسوں میں، ملک بدری کا سامنا کرنے والے کچھ افراد نے دوسرے لوگوں کی مدد سے خود کو فرضی طور پر قرض دار ظاہر کیا۔ اس کا مقصد سفری پابندی عائد کرنے کے لیے قانونی نظام میں ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے، جس سے موثر طریقے سے ان کی ملک بدری میں تاخیر ہوتی ہے۔دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔دبئی نے ایسے معاملات کی نگرانی اور یہ یقینی بنانے کے لیے ایک وقف جوڈیشل کمیٹی بھی قائم کی ہے کہ قانونی فریم ورک مضبوط اور موثر رہے۔اپنے مینڈیٹ کو مثر طریقے سے انجام دینے کے لیے، کمیٹی دبئی کے اندر متعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ رابطہ اور اشتراک کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں