CPO کی مقابلہ میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے سول ہسپتال میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے کانسٹیبل فیضان کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کانسٹیبل کو کہا کہ جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر ان کو فخر ہے اور وہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جھنگ روڈ ریسکیو1122 دفتر کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل فیضان کو بری طرح زخمی کر دیا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم پولیس نے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں