اوورسیز پاکستانی کا قیمتی ڈالہ خورد برد کرنے پرSHOتھانہ صدر انسپکٹر علی اکرام اور اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا RIVO ڈالہ خردبرد کرنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر علی اکرام گورایہ’ نکے تھانیدار’ محرر اور ان کے ساتھی دانش خان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق کینال روڈ فیصل ویلی کے رہائشی عامر اقبال نے اینٹی کرپشن پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ وہ کینیڈین نیشنلٹی ہولڈر ہے۔ 21دسمبر 2024ء کو وہ اپنے RIVO ڈالہ پر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کے اے ایس آئی تنویر نے ڈالہ قبضہ میں لیکر تھانہ بند کر کے محرر تھانہ کے حوالے کیا تو بعدازاں اس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے 27 جنوری 2025ء کو سپرداری درخواست منظور کروا کر اور شورٹی بانڈ دیکر اپنی گاڑی کی واپسی کیلئے تھانے پہنچا تو گاڑی موجود نہ تھی۔ جس پر تھانہ محرر اسکو ایس ایچ او علی اکرام گورایہ کے کمراہ میں لے گیا۔ جہاں پر اے ایس آئی تنویر بھی موجود تھا تو انہوں نے لیت ولعل کے بعد منت سماجت شروع کر دی کہ انہوں نے ایس ایچ او کے جاننے والا ملزم دانش خان کو گاڑی شادی میں شرکت کیلئے لے کر گیا واپس نہ آیا ہے اور ملزم نے گاڑی خردبرد کر لی ہے۔ جس پر دوبارہ عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے ڈالہ خردبرد کرنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ صدر علی اکرام گورایہ’ نکے تھانیدار سمیت 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں