قبرستان میں بجلی کی تاریں چوری

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے قبرستان کو بھی نہ بخشا ،بجلی کی لائٹس اور تاریں اتار کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ ڈجکوٹ روڈپر کبوترانوالہ قبرستان گوجرہ میں انتظامیہ کی طرف سے لگوائی گئی بجلی کی لائٹس اور تاریں نامعلوم چوروں نے اتار کرچوری کر لیں اور فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے۔شہر یوں نے قبرستان میں چوری کی واردات پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ چور خوف خدا بھو ل چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں