عید کے قریب آتے ہی ڈاکو چور لٹیرے سرگرم،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)عید کے قریب آتے ہی ڈاکوچور لٹیرے سرگرم ہو گئے، مختلف وارداتو ں میں شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا ۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ چک نمبر 277 ر ب کا شاہد ندیم ا ڈا دواکھڑی سے موٹر سا ئیکل پر سوار ہوکر اپنے گائو ں جارہا تھا کہ چک نمبر 278 ر ب کے قریب تین مسلح ڈا کوئو ں نے روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں رو پے نقدی اور موٹر سا ئیکل چھین لی۔چکنمبر 438 ج ب کا ارسلان اپنے ساتھی بلال کے ہمراہ مو ٹر سا ئیکل پر سوار شہر سے گائوں واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں ڈاکوئوں نے ان کو روک کرگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،نقدی،بجلی کا سامان ، پھل فروٹ،ادویات اور 50ہزارروپے مالیتی مو با ئل چھین لیا۔ چک نمبر 370 ج ب کی پروین اختر بس کے انتظا ر میں سمندری روڈ بائی پا س پر کھڑی تھی کہ کار سواردو نامعلوم افراد آ گئے اور ورغلا کر خاتو ن کو کار میں سوار کروا لیا اور کچھ فا صلہ پر جاکر اسکے قبضہ سے دو لا کھ روپے نقدی اور طلا ئی زیورات چھین لئے اورخاتو ن کو گاڑی سے پھینک دیا۔جاوید کالونی کی رضیہ بی بی نے بنک سے رقم نکلوائی اور ڈاکخانہ کے قریب جا رہی تھی جسکوخاتون سمیت تین نوسر بازوں نے ورغلا کر کار پر سوار کر لیااور خا تو ن سے 51 ہزارروپے نقدی اور قیمتی طلائی بالیاں وانگھوٹھی وغیرہ چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں