جنگلات ماحولیاتی توازن اور بہتر زندگی کے ضامن ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے “پلانٹ فار پاکستان” مہم کا آغاز کر دیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ضلع کونسل کے سبزہ لان میں پودا لگایا۔اس موقع پر سی او ضلع کونسل انور بیگ،فنانس آفیسر ضلع کونسل روف گجر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ عوام “پلانٹ فار پاکستان” ایپ ڈاون لوڈ کر کے شجرکاری مہم میں حصہ لیں،شجرکاری کا مکمل ریکارڈ جدید ٹیکنالوجی، کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے مرتب ہوگا۔ جنگلات ماحولیاتی توازن اور بہتر زندگی کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔ جنگلات سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا بالخصوص سموگ جیسی آفت سے بچاو ممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں زیادہ سیزیادہ شجر کاری کی جائے گی۔اس طرح تحصیل گوجرہ میں بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گے۔ سکول کے طلباو طالبات اور اساتذہ اور سرکاری محکموں نے افسران اوراہلکاروں نے بھی پودے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں