غزہ میں اسرائیلی کاررائیاں تیز ‘ہزاروں فوجی تعینات

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صیہونی فوج نے عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شمالی محاذ سے ہزاروں افواج کو غزہ میں تعینات کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کیمطابق رفح میں زمینی آپریشن بھی جاری ہے،خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے ناصر اسپتال پر بمباری کی حملیمیں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برھوم شہید ہوگئے۔محکمہ صحت غزہ کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کیدوران اکاون فلسطینیوں کوشہید کیاگیا،شہدا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار سے تجاوزکرگئی،نیتن یاہوکی حکومت نے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کیلئے حکومتی ایجنسی قائم کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں