ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کا انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کا بدلتے موسم کے باعث انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم ۔ ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی لاروا کی افزائش کی مکمل سرویلنس کے احکامات دے دیئے ۔ ناقص کارکردگی کے حامل محکموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ ۔ کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ڈویژن میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر ڈویژنل انتظامیہ و محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں موجود تھے ۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتیں ہوئیں نظر آنی چاہئیں۔ جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی تمام سہولیات دستیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں