تاجر برادری کو شاہد رزاق سکا کی قیادت پراعتماد ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے اپنے بیان میں سٹی صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی تاجر برادری اور دکھی انسانیت کیلئے بے لوث خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا کی سرپرستی میں فلاحی ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں وہ تاجروں کی بھی شبانہ روز خدمت کرتے ہیں اگر انہیں فیصل آباد کا ایدھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ تاجر رہنما نے مزید کہا کہ تاجر بر ا د ر ی کو شاہد رزاق سکا کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ قابل فخر سرمایہ ہیں خصوصا چھو ٹے تاجروں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں