پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹا ئل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے ہر شخص کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ سیکورٹی فورسز کے جوان ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میںپوری قوم پاکستان فو ج کے شانہ بشانہ ہے ۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن حسنین نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرا نہ پیش کرکے قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں