فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں پولیس غائب، 2رکنی مسلح ڈاکوئوں کا گروہ علاقہ میں خوف کی علامت بن گیا’ منصور آباد مین بازار گلی نمبر3میں دن دیہاڑے 2مسلح ڈاکوئوں نے دوران واردات مزاحمت پر TCSکے ملازم سہیل کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان نے ڈاکو سے پسٹل چھین کر واردات کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکو پسٹل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب۔




