پاکستان اسلام کے نام پرمعرض وجود میں آیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ قرار داد پاکستان کا اصل مقصد بر صغیر پاک ہند کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا یوم قرار داد پاکستان کے دن جو جذبات قوم تھے آج ان ہی جذبات کی ضرورت ہے ہمیں مل کر پاکستا ن کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے ملک و قوم کے لئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور انشا اللہ یہ ہمارا پیارا ملک قیامت تک اسی طرح قائم و دائم رہے گا کیونکہ اس دھرتی کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ہیں آج ہمیں ایک بار پھر قیام پاکستان جیسے جذبے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں