گوجرہ میں بیوہ خاتون اور گھر سے پیپر دینے آئی دوشیزہ اغوا

گوجرہ ( نامہ نگار)موٹر سائیکل سوارنوجوا ن نے ساتھی کی مد د سے بیوہ خاتو ن کو اغوا کرلیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ طفیل کا لونی کی تیس سا لہ بیوہ خاتو ن ام فاطمہ خریداری کیلئے بازار آ ئی ہو ئی تھی کہ شور کوٹ کا رہائشی غلا م قاسم اپنے ایک سا تھی کے ہمراہ مو ٹر سا ئیکل پر سوار ہو کر آ گیا اور قا ئد اعظم روڈ سے اسکو زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے ام فاطمہ کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ گھر سے پیپردینے آئی دوشیزہ کونوجوا ن نے بہن کی مدد سے اغوا ء کرلیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 355 ج ب کے افضال احمد کی پندرہ سا لہ بیٹی (ط) گھر سے میٹرک کا پیپر دینے کیلئے گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکول گوجرہ سنٹر آ ئی ہوئی تھی کہ پیپر سے فارغ ہوکر باہر نکلی تو قاسم اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ آ گیا اور اسکو ورغلا کر اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے زین افضال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں