پی ایس ایل10کا ترانہ علی ظفر گائیں گے

لاہور (سپورٹس نیوز) ہر سال جہاں شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کا انتظار ہوتا ہے وہیں مداح پی ایس ایل کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کررہے ہوتے ہیں۔اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10کا آغاز 11اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔جہاں شائقین کرکٹ کو میچز کا انتظار ہیں وہیں اس بار بھی پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے تجسس برقرار تھا کہ اس بار اینتھم میں کون آواز کا جادو جگائے گا۔تاہم پی ایس ایل 10کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر سیزن 10کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔البتہ ترانے کے نام کے حوالے سیکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں