موٹر وے پر زائد کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں کو جرمانے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) ڈی آئی جی سید فرید علی نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈی آئی جی سید فرید علی نے ہدایت کی ہے کہ کرایہ واپسی کیساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے۔اس ضمن میں موٹروے پولیس کے قومی شاہراہ پر خصوصی انتظامات، ٹال پلازوں پر بریفنگ کا آغاز کر دیا گیا۔اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ کرنیوالی مسافر بردار بسوں ،ویگنوں کیخلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔اوور چارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف مہم 26مارچ تا 6اپریل جاری رہے گی۔موٹروے پولیس کے مختلف مقامات پر ہیلپ ڈیسک، چیکنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے۔ایس پی عاطف شہزاد کے مطابق کرایوں کی لسٹ مسافر بردار گاڑیوں پر آویزاں جبکہ مسافر بردار گاڑیوں میں پیٹرولنگ افسران خصوصی طور پر بریفنگ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں