تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے2افراد جاں بحق،4زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر وے پرگاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ جانے کے نتیجہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ ملتان سے فیصل آباد براستہ گوجرہ موٹر وے جانے والی اے پی وی نمبر 8831ایل ای ایف میں سوار محمد رحمان ولد مقبول عمر 28سال سکنہ چک نمبر80ج ب فیصل آباد،ذوالفقار علی ولد دلبر بعمر64سال سکنہ چباں روڈ فیصل آباد،ثمر عباس ولدمحمد مجاہد بعمر21سال سکنہ چک نمبر337ج ب نیالاہور گوجرہ،شعیب ولد عبدالحمیدبعمر27سال سکنہ نڑ والا بنگلہ فیصل آباد،گلشیر ولد محمد شریف سکنہ صدر والاملتان،زیب النساء زوجہ خالد محمودسکنہ حیدرپورہ ملتان سوارتھے کہ موٹر وے ایم فور انٹر چینج گوجرہ کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار تمام افراد شدیدزخمی ہو گئے جن میں سے دو افرادگلشیراور زیب النساء شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا گیا جہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔محمد رحمان کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں ۔اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں