بانی PTI کو عدلیہ کے دروازے پر دستک دینا پڑیگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ سو شل میڈیا کے دبائو سے بانی پی ٹی آئی رہانہیں ہوں گے نہ جلسوں ریلیوں کے نام پر جلا گھیرا ہوگا-کیابانی نہیں تو پاکستان نہیں؟-قوم کومیاں نواز شریف کی ضرورت ہے وہ واحدلیڈرہیں جنہوں نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں ملکی ترقی اوروقم کی بہتری کے فیصلے کئے ان کے کردار اور فیصلوں سے دنیامیں پاکستان کا وقار بلند ہوا-ان کاکہناتھاکہ جس طرح عسکری قیادت اورریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے وہ صرف قابل مذمت نہیں قابلِ مرمت بھی ہے-پی ٹی آئی جوچاہے منصوبہ بندی کر لے عید کے بعدکچھ نہیں ہوگابانی کوعدلیہ کے دروازے پر دستک دیناپڑے گی-میاں نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمات درج کیے گئے مگرکسی نے ریاست کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کیا قانونی جنگ میں سرخرو ہوئے ہیں-انہوں نے کہاکہ مرکز اور پنجاب حکومت ہرسطح پر ملک اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت مہنگائی میں ریلیف دے رہی ہے عوام وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں-انہوں نے کہاکہ ہمیشہ مہنگائی کو کنٹرول تو کیاجاسکتی مگرملکی تاریخ میں پہلی بار روزمرہ کی تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی 20روپے میں ملنے والی روٹی13روپے میں مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں