تنظیم مغلیہ کے زیر اہتمام رمضان راشن پیک کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تنظیم مغلیہ (رجسٹرڈ) کی جانب سے بابرکت ماہ رمضان المبارک میں 50لاکھ سے زائد مالیت کے 1450سے زائد رمضان راشن پیک تقسیم کی اختتامی تقریب مغل کمپلیکس ویلفیئر ٹرسٹ جھمرہ روڈ منعقد ہوئی۔ جس میں نائب سرپرست اعلی مرزا محمد اشرف مغل، سرپرست حاجی عبدالستار مغل ،مرزا کامران جاوید، سمیت صدر مرزا محمد منیر ہمایوں ،سینیئر نائب صدر مرزا عمر غیاث، جنرل سیکرٹری سعید انور بیگ، نائب صدور مرزا محمد رشید، مرزا محمد افضل حنیف، فنانس سیکرٹری مرزا محمد افضل، سیکرٹری نشر و اشاعت مرزا رضا اللہ، محمد طیب مغل اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار محمد اشفاق مغل موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مرزا محمد منیر ہمایوں نے کہا کہ خدمت خلق کا بوٹا جب لگایا تو 25لاکھ مالیت کے راشن بیگ تقسیم کیے گئے اور اب 2025میں 50لاکھ سے زائد زکو اکٹھی کر کے رمضان راشن بیگ تقسیم کرنے کے ساتھ ڈسپنسری کو مزید فعال بنایا۔ انشااللہ جلد مغل کمپلیکس کی باقاعدہ تعمیر کا اغاز کر دیا جائے گا ۔مرزا محمد اشرف مغل نے کہا کہ ہم صرف انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں ،مغل برادری کے تمام صاحب حیثیت وزٹ کریں اور خدمت خلق کے کارواں میں ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سینیئر نائب صدر مرزا عمر غیاث نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے دلی روحانی سکون ملنے کے ساتھ اجر عظیم دنیا و اخرت میں ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں