سرگودھا میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب آخری مراحل میں

سرگودھا (بیورو چیف) عید کے بعد سرگودھا شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کرینگی جس کے بعد جہاں شہر بھر میں جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی وہاں پر ٹریفک کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی بھی شامت آئیگی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کنٹرول روم کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے شہر کی مختلف شاہرائوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں جبکہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر جدید کیمروں کی تنصیب سے آنے اور جانیوالے افراد کی نگرانی کی جاسکے گی شہر کی مختلف شاہرائوں پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کیساتھ سٹریٹ لائٹ کو بھی بہتر کیا جارہا ہے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہوتے ہی سرگودھا میں ای ٹکٹنگ چالان کا آغاز بھی کردیا جائیگا یہ الیکٹرانک ای ٹکٹنگ سسٹم لاہور’ اسلام آباد کی طرز پر ہوگا خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں’ موٹر سائیکلوں کے چالان بذریعہ ڈاک ان کے گھروں کو روانہ کئے جاسکیں گے اور زیادہ خلاف ورزی پر چالان ہونے کی صورت میں لائسنس منسوخ بھی ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں