ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ پودے لگائے جائیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دنیا سمیت پاکستا ن میں ماحولیاتی آلودگی اور بدلتے ہوئے موسمی حالات میں اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی دنیا میں تبدیلیاں پانی اور ہواء سے آتی ہیں اور پاکستان میں دونوں چیزیں ہی نایاب ہوتی جارہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پانی بچانے کیساتھ ساتھ اگر ہر پاکستانی اپنے حصے کا ایک پودا لگائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان میں فضائی آلودگی ختم نہ ہو ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ بھلوال ویلفیئر سوسائٹی ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت مختلف علاقوں میں پودے لگاتی ہے یہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے کہ آج بھی پودے لگانے کا کام جاری ہے اور یہ کام انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پودے لگانے اتنا ہی ضروری ہے جتنا ایک انسان کیلئے پانی’ اب ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں