ٹی بی متاثرہ شخص کے کھانسنے اور چھینکنے سے دوسروں میں منتقل ہوسکتی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ورلڈ ٹی بی ڈے کے موقع پر ٹی ایچ کیو اسپتال کمالیہ میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف نے کی۔ واک میں ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر اسد حلیم، ڈاکٹر حافظ نعمان، ڈاکٹر امان اللہ، علی تسارم (ایڈمن آفیسر)، ڈاکٹر اسد، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عدیل عارف نے شرکاکو ٹی بی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو عموما پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے، تاہم یہ جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا علاج چھ سے نو ماہ تک جاری رہتا ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹی بی کلینک قائم کیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو مفت تشخیص اور علاج کی سہولت دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنا علاج مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں