کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔سابق آسٹریلوی مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کرینگے ۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے ویژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گرانڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں