آئی ایم ایف کے دبائو کے باوجود بجٹ بہتر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر بہت جلد عمل درآمدسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کا امکان ہے عالمی کشیدگی اور آئی ایم ایف دبائو کے باوجود وفاقی حکومت کابجٹ بہتر ہے پنجاب کابجٹ بھی عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا-انہوں نے اپوزیشن کو میثاقِ جمہوریت کی دعوت دینے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمہوریت کے استحکام اورسیاسی منظرمیں اہم پیش رفت ہے-میاں شہباز شریف نے ماضی میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی اسی طرح پیشکش کی تھی جسے ٹھکرادیاگیاتھاتاہم اب بھی وہ آئین،قانون اور جمہوریت کے فروغ کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں-ان کاکہناتھاکہ یہ پیشکش کسی ایک فردکی نہیں پاکستان کی بہتری کے لئے ہے اپوزیشن کوقدم آگے بڑھانا چاہئے-چاروں صوبوں کی یکساں ترقی وزیراعظم ذمہ داری ہے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں-انہوں نے کہا کہ سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں