PTIمیں فارورڈ بلاک ‘گنڈاپور کو فارغ کرنیکا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے،تحریک انصاف کوئی تحریک نہیں چلا سکے گی اسے بلاول بھٹو کی مصالحت کیلئے پیشکش قبول کرکے فیس سیونگ کر لینی چاہئے، تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا انٹرویو ،مجھے صفائی کا موقع دئیے بغیر تحریک سے الگ کر دیا گیا.خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی آئندہ ماہ فارغ کر دیا جائے گا ،قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل مروت کا کہنا ہے مجھے نہ نکالا گیا ہوتا تو اب تک گنڈاپور کی وزارت اعلی کا کام تمام ہو چکا ہوتا۔قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں آئندہ ماہ تحریک انصاف کا پارلیمانی فارورڈ بلاک معرض وجود میں آجائے گا اور اس کی پیشوائی کرنے والے ارکان میں ایسے بااثر چہرے بھی شامل ہونگے جس سے اس تنظیم کی پوری قیادت دم بخود ہو کر رہ جائیگی۔ قومی اسمبلی کے آزاد رکن شیر افضل خان مروت نے اس کا کھلے لفظوں میں انکشاف کیاہے اور بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی صفوں میں اس قدر بڑی دراڑیں اور تقسیم رونما ہوچکی ہے کہ اس کا فی الوقت اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ شیر افضل خان مروت جوسرکردہ قانون دان ہیں انہیں تحریک انصاف نے ان کی روز افزوں مقبولیت سے خائف ہو کرتنظیم سے فارغ کردیا تھا حالانکہ فروری 24 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو حاصل شدہ نتائج ان کی غیر معمولی مہم اور جرات کے باعث ممکن ہوسکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں