ارباز خان کے والد اپنی بہو خوشبو سے ناراض کیوں؟ وجہ بتادی

پشاور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار ارباز خان کے والد آصف خان اپنی بہو سے ناراض کیوں ہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے لب کشائی کی۔ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار ارباز خان کے والد آصف خان کا کہنا تھا کہ خوشبو سے شادی میرے بیٹے ارباز کی بڑی غلطی ہے۔ پانچ سال ہوگئے ان سے نہ میں ملا نہ وہ ۔انہوں نے کہا کہ ارباز بہت اچھا بچہ تھا، پتہ نہیں اس نے ایسی جگہ شادی کیوں کرلی؟ ہماری فیملی میں تو کوئی سیٹی تک نہیں بجا سکتا، اتنے سادے اور اچھے لوگ ہیں۔آصف خان نے کہا کہ ارباز خان بس اس ماحول میں پھنس گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں