سوشل میڈیا پرخاتون کو ہراساں کرنیوالے کو 11سال قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی ریپ فیصل آباد محمد اقبال ہرل نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کرنے میں ملوث ملزم عبدالرحمن کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 11سال قید اور 15لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق چک نمبر 121 ایس بی سلانوالی ضلع سرگودھا کے رہائشی عبدالرحمن ولد ذوالفقار علی نے کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ماڈل ٹائون سرگودھا روڈ کی رہائشی لبنیٰ عارف کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر اپ لوڈ کر کے خاتون کی کردار کشی کی۔ ملزم کے خلاف 11جنوری 2023ء کو مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر کے قابل اعتراض مواد برآمد کر کے چالان عدالت بھجوایا۔ فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پرونشن آف الیکٹرونک ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 24 کے تحت تین تین سال قید جبکہ دفعہ21 کے تحت پانچ سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا اور 5لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ جرمانہ وہرجانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں