35 ویں نیشنل گیمز میں 31 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز میں31 کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کے مطابق یکم سے 9 مئی تک کراچی میں کھیلی جانیوالی قومی گیمز میں کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بھی ہوگا تاکہ گیمزکے شاندار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیشنل گیمز میں جن 31 کھیلوں کا مقابلہ کیا جائے گا ان میں تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بیس بال’باکسنگ، فینسنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ہینڈ بال شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں