تھانہ سٹی اور ستیانہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی اور ستیانہ پولیس نے ڈاکوئوں چوروں کو گرفتار کرکے لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ناصر یعقوب بٹ نے جدید ٹیکنالوجی سی سی ٹی وی فوٹیج اور کھوجی کی مدد سے مقامی تاجر کی دکان کی چھٹ پھاڑ کر 18لاکھ چوری کرنیوالے 2ملزمان کو چند گھنٹوں بعد حراست میں لیکر چوری کی گئی 18لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی راہزنی کے 14سے زائد مقدمات میں ملوث و مطلوب 2رکنی شفو گینگ کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاندھی پر لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر جن میں 3عدد موٹر سائیکل موبائل فونز نقدی 5لاکھ روپے اور 2عدد پسٹل برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پکڑا جانیوالا 2رکنی شفو گینگ پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا۔ ایس پی ٹائون ضیا الحق نے پولیس تھانہ سٹی اور ستیانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے گینگز کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو امن و سکون کا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں