فیض محمد بٹالوی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ(سکا گروپ) کے نائب صدر’ انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش ملز فیکٹر ی ایریا کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی نے کہا ہے کہ سمندری روڈ سے مقبول روڈ تک ملانے والا فیض محمد بٹالوی روڈ لاوارث ہو گیا ہے’ سابق وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی کوششوں سے بننے والا فیض محمد بٹالوی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے’ لوگوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہونے لگیں’ پیپلزکالونی’ ایسر سنگھ’ محلہ چنیوٹیاں’ سی بلاک’ المعصوم ٹائون’ سرفراز کالونی’ سیون اپ پارک’ حسیب شہید کالونی’ بٹالہ کالونی’ سہیل آباد’ شریف پورہ’ وارث پورہ’ خضر آباد’ الٰہی آباد اور دیگر کئی علاقوں کو ملانے والی واحد روڈ کی ابتر صورتحال نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے’ فیض محمد بٹالوی روڈ پر قائم فیکٹریوں کے گندے پانی کا مناسب نکاس نہ ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے’ میری ضلعی انتطامیہ سے اپیل ہے کہ فیض محمد بٹالوی روڈ کے فیکٹری مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی فیکٹریوں کے پانی کا مناسب نکاس کا انتظام کریں اور سڑک پر نہ چھوڑیں’ انہوں نے کہا کہ فیض محمد بٹالوی روڈ پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی عام ہو رہی ہے لہٰذا اس روڈ پر سٹریٹ لائٹس کا بھی انتظام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں