قانونی اصلاحات کیلئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر سے تجاویز طلب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب نے بعض قانونی اصلاحات کیلئے پنجاب بھر سے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر ماتحت اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں جن کا جائزہ لیکر انہیں محکمہ قانونی و پارلیمانی امور کو بجھوایا جائے گا۔ ان قانونی اصلاحات کا مقصد ترقیاتی اداروں کے نظام کو بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ قانون کی عملداری میں رکاوٹوں کو دور اور درپیش چیلنجز کو حل کیا جا سکے۔ حکومت پنجاب کی ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے افسران کے اجلاس میں قانونی اصلاحات سے متعلق طلب کی گئی تجاویز کے بارے میں مشاورت کی اور فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے نافذ العمل قوانین اور ان کی عملداری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام شعبوں سے متعلقہ رولز، موجودہ قوانین میں کسی قسم کے خلا یا اسے مقامی تقاضوں کے مطابق بنانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کو ہدایت کی کہ باریک بینی سے جائزہ لیکر ادارہ کے دائرہ اختیار اور فرائض کے حوالے ضروری قانونی اصلاحات کیلئے فوری طور پر تجاویز مرتب کریں تاکہ انہیں بلا تاخیر حکومت پنجاب کو بھجوایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس اے ڈی جی قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر مہر ایوب ، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں اور لیگل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کی طرف سے قانونی اصلاحات کے بارے میں طلب کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں