نصرانہ ڈسٹری بیوٹر کی ان شیڈول وارہ بندی ختم

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) جھنگ برانچ نہر کی شاخ نصرانہ ڈسٹری بیوٹر کی ماہانہ ان شیڈول وارا بندی ختم کروا دی، رانا آفتاب احمد خاں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اجمل آصف نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے اور رانا ثنا اللہ خاں نے کوشش کر کے جھنگ برانچ نہر کی شاخ نصرانہ ڈسٹری بیوٹر کی ماہانہ ان شیڈول وارا بندی ختم کروادی جس پر ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 108رانا آفتاب احمد نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 2025کو پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں نصرانہ ڈسٹریبیوٹر کی ان شیڈول وارا بندی کو ختم کرنے پر سیکرٹری ایریگیشن کی موجودگی میں تفصیلی طور پر کسانوں کی ترجمانی کی تھی،جس پر محکمہ نے میرے پروپوزلز پر غور کرنے کے بعد عمل درآمد کرتے ہوئے ان شیڈول وارہ بندی کا شیڈول کا جاری کر دیا جس سے کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا جھوٹ کی سیاست کرنے والے مسلم لیگی رہنما میاں اجمل آصف جب خود ایم پی اے تھا تب تو کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل نہ کروا سکا مسلم لیگی رہنمائوں کو ابھی تک یہی پتہ نہیں چل رہا کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا دور ختم ہو چکا ہے یہ ابھی بھی 1980کے دور کی سیاست کر رہے ہیں عوام با شعور ہو چکی ہے اور با خوبی جانتی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں عوام کے مسائل اور آواز کون بنتا ہے۔ رانا آفتاب احمد کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل پنجاب اسمبلی میں اجاگر کرتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں