ماحولیاتی آلودگی پر 8 فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عثمان اظہر نے آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو کے دوران 20سے زائد صنعتی یونٹس کا معائنہ کیاجن میں سے کئی کو ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا۔جن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے10مقدمات ماحولیاتی ٹر یبو نل کو بھیج دیے گئے جبکہ 8فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتی آلودگی کے خلاف سخت اقدامات وقت کی ضرورت ہیں تاکہ شہریوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں