عیدپرمستحقین کو خوشیوں میں شامل کیا جائے

سرگودھا(بیوروچیف)رمضان المبارک کے الوداعی ایام برکتوں رحمتوں کے نژول اور بخشش کے ایام ہیں عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر غریب مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔ ان خیا لات کا اظہار انکروچمنٹ انپیکٹر سرگودھا میونسپل کا ر پو ر یشن ملک شاہد محمود نے کیا انہوں نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگیوں کا نصب العین بنانا چاہیے۔اپنے لیے جینا کوئی زندگی نہی دوسروں کیلیے جینا ہی اصل زندگی ہے اس فانی دنیا کی زندگی بھی مختصر ہے مگر یہاں کیے گئے اچھے اعمال آخرت کی اصل زندگی میں بہت افضل ہیں ملک شاہد محمود نے کہا کہ دین اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے جس میں امیر غریب چھوٹا بڑا سب برابر ہیں اسی کے مطابق ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی اور پہلی اسلامی فلاحی ریاست بنائی جہاں سب ایک اور برابر تھے جہاں پتھروں کا جواب پھولوں اور دشمن کو بھی گلے لگایا جاتا تھا اسی رہنما اصول کی بدولت قائد اعظم نے اسلامی ریاست پاکستان کی بنیاد رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں