سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحما ن نے کہاہے کہ سول اور عسکر ی قیادت ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں اورانکے سہولت کارو ں کا صفایاکرنے کے لئے متحداورمتفق ہے ۔پی ٹی آئی والے نومئی سانحہ کے بعدہوش کے ناخن نہیں لے رہے جسکی وجہ سے ان کے اپنے ہی کارکن بھی ما یو سی کاشکارہیں۔بانی پی ٹی آئی خود تو جیل میں مرغے چرغے کھارہے ہیںّّّّّّّّ جب کہ کارکن لاوارثوں والی زندگی گزاررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف صرف پی ٹی آئی کے علاوہ تمام جماعتیں اپنے ادار و ںکے ساتھ کھڑی ہیں ۔ عمران خان کی جماعت نے ہمیشہ ملکی مفادکیخلاف کھڑاہوکرثابت کیاہے کہ وہ غیرملکی ایجنڈے پرعمل پیراہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں