تجارت معطل،بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) موجودہ وفاقی حکومت کے ابتدائی ایک سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ ہوا ہے، تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، گزشتہ ماہ فروری میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پردرآمدات 28فیصد اضافے کے بعد 2کروڑ 68لاکھ ڈالرز رہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ فروری 2025 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2کروڑ 68 لاکھ ڈالرز رہا، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 8 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔یعنی گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر بھارت سے درآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا، ذرائع کیمطابق رواں مالی سال ، اگست اور ستمبر میں بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا تھا۔اسی طرح جنوری ، مارچ 2024، جب کہ فروری اور مئی 2023 میں بھی بھارت سے درآمدات میں سالانہ بنیاد و ں پراضافہ ہوا تھا-پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی تھی، بعد ازاں پاکستان نے بھارت کیساتھ تجارت میں نرمی کی، اور پاکستان نے بھارت کیساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنیکی اجازت دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں