بچی راجباہ میں گر کر جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار)5سالہ بچی کھیلتے ہوئے راجباہ میں گر کر جاں بحق ہو گئی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 655 گ ب کی رہائشی پانچ سالہ بچی فاطمہ اپنے والد کے ہمراہ راجباہ ہائی لیول پر آئی ہوئی تھی کہ اسی دوران راجباہ میں گر کر جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونیوالی 5سالہ بچی کی لاش گورنمنٹ بوائز سکول بچیانہ کے قریب سے ملی اطلاع پر پولیس تھانہ بچیانہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں