سابق انگلش کرکٹر سرالیسٹر کک کی کھیل میں شاندار واپسی

دبئی(سپورٹس نیوز) سر الیسٹر کک کی کرکٹ میں شاندار واپسی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ چیمپئنز کے لیے کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ، انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز سر الیسٹر کک نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا۔ وہ EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں انگلینڈ چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے، جو جولائی 2025 میں ایجبسٹن میں منعقد ہوگی۔ 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے انگلینڈ کے عظیم ترین ٹیسٹ اسکورر سر الیسٹر کک ایک بار پھر اپنے دیرینہ ساتھی اور وائٹ بال کرکٹ کے آئیکون ایون مورگن کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔ مورگن EaseMyTrip WCL میں انگلینڈ چیمپئنز کی قیادت کریں گے۔اپنی واپسی پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے سر الیسٹر کک نے کہا “اپنے ملک کے لیے دوبارہ کھیلنا زبردست احساس ہے۔ میں ایون اور باقی کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔مزید اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا “EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک بہترین موقع فراہم کر رہی ہے کہ ہم کرکٹ کے اعلی معیار کا حصہ بنیں۔ میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں!”ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزEaseMyTrip کے بانی اور سی ای او ہرشیت تومر نے بھی سر الیسٹر کک کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “سر الیسٹر کک جیسے عظیم کھلاڑی کی شمولیت EaseMyTrip ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔ ان کی موجودگی انگلینڈ چیمپئنز ٹیم کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی اور اس ٹورنامنٹ کی قدر و قیمت میں اضافہ کرے گی۔” انگلینڈ چیمپئنز کے مالک پروین شرما نے بھی ٹیم کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “یہ صرف ایک ٹیم کی تشکیل نہیں بلکہ ایک تاریخی موقع ہے۔ کک اور مورگن کی قیادت میں انگلینڈ چیمپئنز EaseMyTrip WCL میں دھماکہ خیز انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔”کپتان ایون مورگن نے سر الیسٹر کک کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں