سونو نگم نے دہلی کالج کے پروگرام میں پتھرائو کی تردید کردی

ممبئی (شوبز نیوز) سونو نگم نے دہلی ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو)کے پروگرام میں پتھرائو اور حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسٹیج پر صرف ایک ویپ اور پوکی ہیئر بینڈ پھینکا گیا تھا۔گلوکار نے اس واقعے کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی افواہوں کو مسترد کیا اور کہا کہ اسٹیج پر نہ تو کوئی پتھر پھینکا گیا اور نہ ہی بوتلیں، جیسا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا۔سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام نوٹ میں لکھا کہ اسٹیج پر ایک ویپ پھینکا گیا، جو ان کے بینڈ کے رکن سبھانکر کے سینے پر لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں