ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

تونسہ (نامہ نگار) جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی کیسز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 3ماہ کے دوران 100سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ڈپٹی کمشنر تونسہ عثمان خالدکے مطابق دسمبر 2024میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس مثبت آیا تھا، جس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں جنہیں رجسٹرڈ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پھیلائو کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے تاہم ممکنہ طور پر ایچ آئی وی اتائیوں اور خون کے تبادلے سے پھیلا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں